اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بھارتی پولیس کا داعش کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

بھارتی پولیس کا داعش کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے انسداد دہشتگردی سکواڈ نے کارروائی کر کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق عالمی دہشتگرد تنظیم داعش سے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسے ایک بڑا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد بہار، اتر پردیش، راجھستان اور مہاراشٹر میں دہشتگردوں کی بھرتی کیلئے کوشاں تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن میں انسداد دہشتگردی فورس، دہلی پولیس اور دیگر تینوں صوبوں کی پولیس نے بھی مشترکہ کارروائی میں حصہ لیا یہ کارروائیاں ریاست اترپردیش مہاراشٹر، پنجاب اندرا پردیش اور بہار میں کی گئی ہیں جہاں داعش کے دہشتگردوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا آپریشن کے دوران دیگر چھ افراد کو بھی داعش سے تعلق کے شعبے میں گرفتار کیا گیا داعش کے تین دہشتگردوں کو لکھنئو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔