اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت گرمی کی بدترین لہر 37 افراد ہلاک

بھارت گرمی کی بدترین لہر 37 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں گرمی کی بدتریں لہر کے باعث کم ازکم 37 افراد ہلاک ہو گئے بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں گرمی کی بدترین لہر کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 45 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے گرمی کی شدت کے باعث جنوبی ریاست تلنگانہ میں کم ازکم 37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز پنجاب ہریانہ چندی گڑھ اور دہلی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑی لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرمی سے بچنے کے لئے باریک کپروں اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور دوپہر گیارہ بجے سے لے کر شام چار بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں جانوروں کو گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے ملک کے تمام چڑیا گھروں میں کولرز لگا دئیے گئے۔