اشاعت کے باوقار 30 سال

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 526 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 526 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے فیصلہ سنائے جانے سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بجکر 51 منٹ تک 526 پوائنٹس اضافے کے بعد 48130.21 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس وقت تک 7 کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار شیئرز کی خرید و فروخت کی گئی جس کی مجموعی مالیت 7.431 ارب روپے رہی۔ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1.56 فیصد اضافے کے بعد 47716 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا تھا تاہم گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔

loading...