اشاعت کے باوقار 30 سال

کرغزستان کے صدر کی بیٹی کی نامناسب تصویر منظر عام پر آنے پر ملک میں ہنگامہ برپا

کرغزستان کے صدر کی بیٹی کی نامناسب تصویر منظر عام پر آنے پر ملک میں ہنگامہ برپا

بشکیک: وسطی ایشیاءکے اسلامی ملک کرغزستان کے صدر الماس بیگ آتم بائیوف کی بیٹی کی ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی ہے کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 20سالہ عالیہ شیگائیوا صدر الماس کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔ اس نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے نوزائیدہ بیٹے کو اپنا دودھ پلا رہی ہوتی ہے۔ تصویر میں اس نے برائے نام لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ 75 فیصد مسلم آبادی والے ملک کرغزستان کے صدر کی بیٹی کی ایسی تصویر منظرعام پر آنے پر ملک میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور یہ تصویر حکمران خاندان کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالیہ نے گزشتہ سال ستمبر میں کونستاتین شخص سے شادی کی اور رواں سال مارچ میں بیٹے کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش سے پہلے تک اس نے کبھی اپنے حاملہ ہونے کے متعلق بات نہیں کی لیکن اپنی تصاویر مسلسل پوسٹ کرتی رہی۔ بچے کی پیدائش سے چند دن قبل اس نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ اس تصویر میں بھی وہ نیم برہنہ تھی اور اسی تصویر سے ہی لوگوں کو معلوم ہوا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہے۔ حالیہ تصویر پر لوگوں کے شدید ردعمل کا جواب دیتے ہوئے عالیہ نے لکھا ہے کہ ”اب رجحانات تبدیل ہو گئے ہیں، دنیا جدید ہو گئی ہے۔ اب ثقافت، زمانے اور دوسرے ایسے عوامل میں قید نہیں رہا جا سکتا۔کیا کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ چند نسلوں تک کیا چیز قابل قبول ہو گی اور کیا نہیں؟“