اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ناقص کھانے کی شکایت،بھارتی فوجی نوکری سے فارغ

ممبئی: بھارت میں ناقص کھانے کی شکایت بی ایس ایف اہلکار کو مہنگی پڑگئی، تیج بہادر یادیو کو نوکری سے برطر ف کر دیا گیا۔ تیج بہادر یادیو کا بھی ڈراپ سین ہو گیا بی ایس ایف کے اہلکار تیج بہادر یادیو کو اپنے افسران کی شکایت کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے، بھارتی میڈیا کے مطابق تیج بہادر یادیو کو مختلف چارجز لگانے کے بعد نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ تیج بہادر یادیو نے رواں سال جنوری میں سوشل میڈیا کی سائٹ فیس بک پر ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں جس میں اس نے افسران کے گھپلوں اور فوجیوں کو دئیے جانے والے ناقص کھانے کی شکایت کی تھی۔

Indial solider who complained about poor quality food dismissed ...
loading...