اشاعت کے باوقار 30 سال

عالیہ بھٹ نے باڈی گارڈ کو نوکری سے نکال دیا

عالیہ بھٹ نے باڈی گارڈ کو نوکری سے نکال دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے باڈی گارڈ کو شراپ پینے پر نوکری سے فارغ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے قریبی دوست سدھارت ملہوترا کے گھر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں جہاں سے رات 3 بجے واپسی کے لیے انہوں نے عملے کو بلایا جس پر ڈرائیور تو فوراً پہنچ گیا لیکن سیکورٹی گارڈ نے آنے سے انکار کر دیا تاہم عالیہ کے مسلسل اصرار پر باڈی گارڈ انہیں لینے پہنچا تو شراب کے نشے میں چور تھا۔ عالیہ بھٹ گارڈ کے شراب کے نشے میں دھت ہونے پر بری طرح سہم گئیں اور خاموشی کے ساتھ آدھی رات کو سفر طے کیا لیکن جوں ہی واپسی گھر پہنچیں تو باڈی گارڈ پر آگ بگولہ ہو گئیں اور اپنی والدہ سونی رازدان سے شکایت کر دی جس پر انہوں نے باڈی گارڈ کو فوراً ہی نوکری سے فارغ کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نقل و حرکت سے میڈیا کو آگاہ رکھنے پر ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا تھا۔