اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

انٹربینک مارکیٹ میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام

انٹربینک مارکیٹ میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قیمت خرید 104.85 روپے اور قیمت فروخت 104.90 روپے پر برقرار رہی تاہم 10 پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106 روپے سے کم ہو کر 105.90 روپے اور قیمت فروخت 106.20 روپے سے کم ہو کر 106.10 روپے پر آ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 112.60 روپے سے بڑھ کر 113 روپے اور قیمت فروخت 114.10 روپے سے بڑھ کر 114.50 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 2 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 133.25 روپے سے بڑھ کر 135.25 روپے اور قیمت فروخت 134.75 روپے سے بڑھ کر 136.75 روپے ہو گئی۔