اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

مودی سرکار کا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا اعلان

مودی سرکار کا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی سرکار نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے صدر، وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات کی گاڑیوں پر نیلے اور سرخ رنگ کی بتی لگانے پر پابندی عائد کر دی تاہم ایمرجنسی گاڑیاں جیسے ایمبولینس وغیرہ پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو بھارت کی مرکزی کابینہ نے صدر، وزیراعظم، وزرا، ججز سمیت دیگر اہم شخصیات کی گاڑیوں پر نیلی اور سرخ رنگ کی بتی لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے جسکا مقصد معاشرے میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہے تاہم ایمرجینسی گاڑیاں نیلی اور سر خ رنگ کی بتی استعمال کر سکتی ہیں۔ بھارتی کابینہ کے اس فیصلے کا اطلاق یکم مئی 2017 سے نافذ العمل ہو گا واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی پنجاب اور اتر پردیش میں نئی آنے والی کابینہ نے اپنی گاڑیوں پر سرخ اور نیلی بتی لگانے کا استعمال ترک کر دیا ہے۔