اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

بابری مسجد شہادت میں ملوث ہندو رہنما اوما بھارتی کی ڈھٹائی

بابری مسجد شہادت میں ملوث ہندو رہنما اوما بھارتی کی ڈھٹائی

نئی دہلی: بی جے پی رہنما اوما بھارتی کو اپنے خلاف بابری مسجد کیس کا فیصلہ پسند نہیں آیا ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے پھانسی ہوجائے مگر رام مندر بنا کر رہوں گی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنا دیا، ایل کے ایڈوانی سمیت بی جے پی رہنماؤں کیخلاف مجرمانہ الزامات کو بحال کر دیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کیطرف سے ایل کے ایڈوانی اور بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فیصلہ سنائے جانے پر اوما بھارتی تلملا اٹھی ہیں اور تمام الزامات کو جھٹلاتے ہوئے کہا ہے کہ 6 دسمبر کو سب کچھ کھلم کھلا ہوا اس دن ایودھیا میں تھی اس میں سازش کی کیا بات ہے۔ انتہا پسند ہندو رہنما نے خوش فہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ترنگا لہراتا دیکھنا چاہتی ہوں۔ یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کو شہید کئے جانے کی سازش میں ملوث ہونے پر اوما بھارتی اور ایل کے ایڈوانی سمیت متعدد بی جے پی رہنماؤں کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔

loading...