اشاعت کے باوقار 30 سال

عمانی سفیر کا بارہ سالہ پاکستانی طالبہ آسیہ عارف کو خراج تحسین

عمانی سفیر کا بارہ سالہ پاکستانی طالبہ آسیہ عارف کو خراج تحسین

اسلام آباد: پاکستان میں متعین عمانی سفیر شیخ محمد بن عمر بن احمد المرھون نے بارہ سالہ پاکستانی طالبہ آسیہ عارف کو عربی زبان میں ادبی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد میں اپنے سفارت خانے میں پاکستانی طالبہ کو مدعو کیا اور چھوٹے بچوں کو عربی زبان سکھانے کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر عمانی ملٹری اٹیچی کرنل راشد بن سالم بن حمد الشملی بھی موجود تھے عمانی سفیر نے آسیہ عارف کی عربی زبان میں دو کتابیں لکھنے پر شاندار الفاظ میں پذیرائی کی اس موقع پر آسیہ عارف نے عمانی سفیر کو اپنی کتابوں کے نسخے بھی پیش کئے جو حال ہی میں عمان کے ایک معروف تعلیمی ادارے مرکز العیسری نے اس طالبہ کی کتابوں کو عمان سے شائع کیا اور گزشتہ فروری میں عمان کے دارالحکومت میں ہونے والے سالانہ مسقط انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران ان کی تقریب رونمائی کی گئی جس میں خصوصی طور پر آسیہ کو والدین کے ہمراہ عمان آنے کی دعوت دی گئی واضح رہے کہ چھوٹے بچوں کو عربی زبان سکھانے کے لئے لکھی گئی یہ دو کتابیںآٹھویں جماعت کی طالبہ آسیہ عارف نے بالترتیب اپنی عمر کے آٹھویں اور نویں سال میں لکھی تھیں اس کے علاوہ گولڈ میڈلسٹ آسیہ عارف نے نو سال کی عمر تک پاکستان کی دو یونیورسٹیز سے عربی میں ڈپلومہ کورسز بھی کر رکھے ہیں۔

loading...