اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط

پانامہ کیس نواز شریف کی سیاسی ساکھ تباہ کر دے گا

پانامہ کیس نواز شریف کی سیاسی ساکھ تباہ کر دے گا

اسلام آباد : ملک کے نامور ماہر علم نجوم نے پیشن گوئی کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے سیاسی ستارے دسمبر 2017ء تک گردش میں ہیں اور ان کو سیاسی سطح پر بہت بڑا نقصان ہونے والا ہے۔بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرعلم نجوم سامعہ خان نے پانامہ کیس کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی ساکھ کے لئے بہت زیادہ تباہ کن ثابت ہو گا کیونکہ دسمبر 2017ء تک نواز شریف کا سیاسی ستارہ سخت گردش میں ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ستاروں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 2017ء کا سال عمران خان کے فیصلوں کو مضبوطی دے گا اور یہ ان کے لئے مثبت نشانی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، پانامہ کیس کے فیصلے سے جلد الیکشن ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں جب کہ ان کے برعکس ماہر علم نجوم راجہ حیدر نے کہا کہ (آج)جمعرات کے روز تمام سیاسی ستاروں کا دن عروج پر ہے اور نواز شریف کا ستارہ کسی گردش کا شکار نہیں۔ راجہ حیدر نے کہا کہ وزیر اعظم کا سیاسی ستارہ پانامہ کیس کے حوالے سے واضح اشارہ ان کے حق میں دے رہا ہے ۔