اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

ٹائم میگزین کا ریڈرزپول، مودی کو ایک ووٹ بھی نہ ملا

ٹائم میگزین کا ریڈرزپول، مودی کو ایک ووٹ بھی نہ ملا

نیویارک: امریکی ٹائم میگزین کے ریڈرز پول میں دنیا کی 100 بااثر شخصیات کے سروے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔ سروے میں فلپائن کے صدر پہلے نمبر پر رہے، حتمی فہرست کا اعلان آ ج جمعرات کو ہو گا۔ ان کے علاوہ بھارتی نژاد مائیکرو سافٹ کے سی ای او سیتہ نڈیلا اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن ہایو، وائٹ ہاؤس کے سیکریٹری شان اور ایوانکا ٹرمپ اور بشار الاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کرپائے۔ فلپائن کے صدرکو ہاں میں 5 فیصد ووٹ ملے۔ ریڈرز سروے میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، پوپ فرانسس، مائیکروسافٹ کے بل گیٹس اور فیس بک کے مارک زکربرگ کو 3 فیصد ووٹ شیئر ملا۔ سروے میں میگرین نے آن لائن اپنے قارئین سے اس سال دنیا کے سو سب سے زیادہ بااثر افراد کو لے کر سروے کرایا ہے۔

loading...