اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

اسلام آباد ایئر پورٹ: خواتین پر تشدد کی نئی وڈیو

اسلام آباد ایئر پورٹ: خواتین پر تشدد کی نئی وڈیو

اسلام آباد: اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر خواتین پر تشدد کی نئی وڈیو سامنے آگئی۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی اہلکار، خواتین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ تین خواتین حسینہ بیگم، فوزیہ عمر اور فاطمہ عمر امیگریشن کاونٹر پر آئیں اور واش روم میں ٹوائلٹ پیپر نہ ہونے پر ایف آئی اے کانسٹیبل نوشیلہ سے تلخ کلامی کی اور اس پر تشدد کیا۔تاہم اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔ نئی ویڈیو میں واضح ہے کہ اے ایس ایف خاتون اہلکار دو مسافر خواتین کو بالوں سے پکڑ کر دھکے دے رہی ہے اور ایئرپورٹ پر موجود عملہ تماشائی بنا ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے واقعے کی جو ایف آئی آر درج کرائی گئی اس میں خواتین پر اس تشدد کا کوئی ذکر ہی نہیں جبکہ شرمناک تشدد کا یہ واقعہ سب کی آنکھوں کے سامنے ہوا۔