اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

مشن ( بی سی ) جیل سے قیدی کا فرار اور دوبارہ گرفتاری

مشن ( بی سی ) جیل سے قیدی کا فرار اور دوبارہ گرفتاری

کیلونا ، برٹش کولمبیا کے رابرٹ ڈیزوان نے 16 سال قبل ایک نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا تھا جس کی پاداش میں وہ مشن ، برٹش کولمبیا کی ایک جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔ اس جیل میں سیکیوریٹی زیادہ سخت نہ ہونے کی وجہ سے ڈیزوان 14 اپریل کو اپنی سال گرہ والے دن جیل سے فرار ہو گیا مگر اگلے ہی روز ہفتہ کے دن کریکشنل سروس آف کینیڈا (سی ایس سی ) اور آگاسیز سے آر سی ایم پی کے دستوں کی مشترکہ مساعی سے صبح 11:15 کے قریب اسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیزوان کو 2003 میں میرٹ کی 16 سالہ چیرش اوپن ہیم کو گلا گھونٹ کر مارنے اور لاش جنگل میں پھینک دینے کے الز ام میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

loading...