اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوب وسطی شہر فریسنو میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 39 سالہ کوری علی محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کوری محمد علی پر گزشتہ ہفتے سیکورٹی گارڈ کے قتل کا بھی الزام ہے، واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔