اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

امریکا: غیر ملکی ملازمین کے ویزا پروگرام کا نیا حکم نامہ جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملازمتوں میں غیر ملکی افراد کو موقع دینے کے ویزا پروگرام پر نظر ثانی کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے غیر ملکی ملازمین کے ویزا پروگرام سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ نئے بل کا مقصد ایسی پالیسی وضع کرنا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی ساختہ مصنوعات کو ترجیح دی جائے۔ صدر ٹرمپ کے نئے صدارتی انتظامی حکم نامے کا عنوان بائے امریکن، ہایئر امریکن ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر ایک امریکی سامان ساز کمپنی کے صدر دفاتر کا دورہ کرنے کے دوران جاری کیے۔ا یگزیکٹو آرڈر کے تحت وفاقی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایچ ون بی ویزا پروگرام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات تجویز کریں۔ حکم نامے میں لیبر، انصاف، داخلہ اور وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ امیگریشن نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدام اٹھائیں جس سے امریکی ملازمین کے مفادات کی حفاظت بھی ہوسکے۔ اس حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں کہ جس کے تحت یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ایچ 1 بی ویزا سب سے زیادہ کارکردگی یا سب سے زیادہ قابل شخص کو ہی مل سکے۔

Trump signs executive order targeting visas for foreign workers