اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

لائنز بے کے قریب 5 کوہ پیما مردہ پائے گئے

لائنز بے کے قریب 5 کوہ پیما مردہ پائے گئے

سرچ اینڈ ریسکیو کے عملہ کو وینکوور کے شمال میں لائنز بے ، برٹش کولمبیا کے قریب پانچ کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی ہیں۔ ایک عینی شاہد کوہ پیما ایلسٹےئر فیریز کے مطابق پانچ افراد گروپ کی صورت چٹان کے کنارے کے ساتھ ساتھ جا رہے تھے ، غالب امکان ہے کہ جمی ہوئی برف کا بنا ہوا چھجا چٹان سے علیحدہ ہو کر ان کو ساتھ لیتا ہوا گر گیا ہو۔ لائنز بے سرچ اینڈ ریسکیو کے مینیجر مرٹن کوہل کا کہنا تھا کہ آپ اوپر سے برف کے بڑھے ہوئے چھجے کی مضبوطی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ اکثر دھوکہ دے جاتے ہیں۔ ایوا لانشے کینیڈا کے وارننگ سروس مینیجر کارل کلاسن کا کہنا تھا کہ کنارے سے کافی ہٹ کر چلنا چاہئے ، کیونکہ کناروں کا جھڑ جانا معمول کی بات ہے۔