اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

مینی ٹوبا کی لاپتہ خاتون کرسٹائن ووڈ کو مردہ قرار دے دیا گیا

مینی ٹوبا کی لاپتہ خاتون کرسٹائن ووڈ کو مردہ قرار دے دیا گیا

ونی پیگ پولیس نے ایک 30 سالہ شخص کو گزشتہ موسم گرما سے لا پتہ ایک خاتون کی موت کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ آکسفورڈ ہاؤس فرسٹ نیشن کی رہائشی 21 سالہ کرسٹائن ووڈ ، جو ونی پیگ میں اپنے عزیزوں سے ملنے آئی تھی ، کو آخری مرتبہ 19 اگست کو رات 9 بجے کے قریب بیری سٹریٹ پر ڈیز ان سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ گھر نہیں آئی۔ جمعہ کی رات کو پولیس نے ونی پیگ کے 30 سالہ بریٹ رونالڈ اووربی کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اووربی کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ پولیس اووربی کے ٹھکانے تک کیونکر پہنچی اور یہ کہ ووڈ کے ساتھ اس کا کیا تعلق تھا۔ اس علاقے کے رہائشی جیریمی ظہر کا کہنا تھا کہ اگر چہ اس طرح کا واقعہ لوگوں کے لئے واقعی صدمے کا باعث ہے مگر میں نہیں سمجھتا کہ کمیونٹی پر اس کا کوئی منفی اثر پڑے گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کمیونٹی بہت محفوظ ہے۔