اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

ایسکس اور لندن کے علاقے برینٹ کراس میں آتشزدگی

ایسکس اور لندن کے علاقے برینٹ کراس میں آتشزدگی

لندن: برطانیہ کے علاقے ایسکس اور لندن کے علاقے برینٹ کراس میں آگ لگ گئی۔ آگ کے سبب ایم ون شاہراہ پرٹریفک جام ہو گیا، جب کہ لوٹن ایئرپورٹ پر جانے والوں کو شدید مسائل کا سامنا کر نا پڑا ۔ ایسکس کے صنعتی پارک میں لگی آگ کے شعلے میلوں دورسے دکھائی دیئے اور اسی مقام پر زوردار دھماکے کے ساتھ 5 فیول ٹینکروں میں بھی آگ بھڑک اٹھی ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے یا نہیں۔ گزشتہ شام برینٹ کراس کے علاقے میں بھی آگ لگ گئی تھی، جہاں 80 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ آتشزدگی کے سبب موٹروے جنکشن ایک اور دو نارتھ باونڈ اور چار اور ایک ساوتھ باونڈ بند کر دی گئی ،جس کے سبب شاہ راہ پر میلوں تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ٹرینوں کی سروس معطل کردی گئی جس کے سبب مسافروں کے لیے لوٹن ائرپورٹ جانا انتہائی دشوار ہو گیا۔