اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

سیلاب کے باعث مینی ٹوبا آنے والے پناہ گزینوں کے لئے مشکلات

سیلاب کے باعث مینی ٹوبا آنے والے پناہ گزینوں کے لئے مشکلات

موسم بہار میں سیلابی کیفیت کی وجہ سے پیدل سرحد پار کرنے والوں کے لئے مشکل پیدا ہو گئی ہے۔ اور وہ متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سردیوں میں ندی نالے جم چکے تھے اس لئے لوگ برف پر چل کر سرحد پار آ جاتے تھے مگر موسم بہار شروع ہوتے ہی دریائے احمر اور اس کی شاخوں میں طغیانی آ گئی ہے ۔ سرحد کے دونوں طرف انتظامیہ کے لوگ طغیانی کی زد میں آنے والے لوگوں کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ کینیڈا اگرچہ سیف تھرڈ کنٹری معاہدے کے تحت امریکہ سے آنے والے پناہ گزینوں کی پذیرائی نہ کرنے کا پابند ہے مگر چونکہ کینیڈا یونائیٹڈ نیشنز ریفیوجی کنوینشن کا بھی دستخط کنندہ ہے اس لئے کینیڈا میں داخل ہونے والا کوئی بھی شخص پناہ کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ دوسری طرف مینی ٹوبا کے سرحدی شہر ایمرسن ( جہاں سے زیادہ تر لوگ سرحد پار سے آتے ہیں ) کے لوگ خوف زدہ ہیں کہ پناہ گزینوں کے بھیس میں جرائم پیشہ لوگ شہر کے امن و سکون کی بربادی کا باعث نہ بن جائیں۔