اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی اداکارہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی

بھارتی اداکارہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی

ممبئی: بھارتی اداکارہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہو گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکار فرناز شیٹھی ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک سیٹ پر آگ لگ گئی۔ آگ نے ان کے کپڑوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ جھلس کر زخمی ہو گئیں۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد فرناز شیٹھی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کا بازو بری طرح جھلس گیا ہے۔ انھیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

loading...