اشاعت کے باوقار 30 سال

کینیڈا میں 14 ہزار سال پرانے گاﺅں کی دریافت

کنیڈا میں 14 ہزار سال پرانے گاﺅں کی دریافت

اوٹاوا: کینیڈا کے جنوب مغرب میں دارلحکومت سے 500 کلو میٹر دور ایک جزیرے میں سائنس دانوں نے کھدائی کے دوران 14 ہزار سال پرانا گاﺅں دریافت کر لیا ہے۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق شمالی امریکہ میں انسانی تاریخ کا سب سے پرانا گاﺅں دریافت کر لیا گیا ہے۔ سائنس دانوں کی ایک ٹیم جزیزے پر کھدائی کر رہی تھی جب چٹانوں کے درمیان ایک گاﺅں کے آثار نظر آئے ۔ سائنس دانوں نے اندازہ لگایا کہ اس گاﺅں کی عمر 14 ہزار سال ہے اور مذکورہ گاﺅں اہرام مصر سے بھی قدیم ہے۔ سائنس دانوں کو کھدائی کے دوران نوادرات بھی ملی ہیں جن میں روشنی اور آگ کے آلات، مچھلیاں پکڑنے کی ہک ، نیزے اور دیگر اوزار بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پینٹنگ کے آلات بھی ملے ہیں۔

loading...