اشاعت کے باوقار 30 سال

مکانات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ صوبائی حکومت کے لئے درد سر

کانات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ صوبائی حکومت کے لئے درد سر

جنوبی اونٹاریو کے شہروں میں رہائشی مکانات کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ وزیر اعلیٰ کیتھلین ون ، ان کے وزیر خزانہ اور ان کی حکومت کے لئے درد سر بنتا جا رہا ہے۔ ایک جائزے کے مطابق گریٹر ٹورانٹو ایریا میں پچھلے ماہ تک مکان کی اوسط قیمت 916,000 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسرے الفاظ میں قیمتیں مارچ 2016 میں قیمتوں کی نسبت 33 فی صد بڑھ گئی ہیں۔ صرف ٹورانٹو ہی نہیں بلکہ ایک جائزے کے مطابق سات دوسرے شہروں میں بھی مکانوں کی قیمتوں میں 20 فی صد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہیملٹن میں 20.3 فی صد ، کچنر واٹرلو میں 24.2 فی صد ، نیاگرا ریجن میں 26 فیصد ، باری میں 30.9 فیصد، لندن میں 20.7 فی صد ، ونڈسر میں 20.5 فی صد اور پیٹر بورو میں 25 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ صورت حال ون حکومت کے لئے لازمی طور پر لمحہ فکریہ ہے۔ سیاسی اور اقتصادی دونوں لحاظ سے یہ ایک پیچیدہ صورت حال ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے وہ نوجوان ووٹرز لازمی طور پر مایوس ہیں جو خواہش کے باوجود اپنا ذاتی مکان حاصل کرنے کا قابل نہیں ہیں۔

loading...