اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستانی نژاد ڈاکٹر شازیہ عنبرین کے لئے ایوارڈ آف ایکسیلینس

پاکستانی نژاد ڈاکٹر شازیہ عنبرین کے لئے ایوارڈ آف ایکسیلینس

پاکستانی نژاد ڈاکٹر شازیہ عنبرین کو 2016 کے لئے کالج آف فیملی فزیشنز آف کینیڈا کے ایوارڈ آف ایکسیلینس کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عنبرین ایلسٹن ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بنائی گئی کئی کمیٹیوں کی رکن ہیں۔ انہوں نے مریضوں کو بہترین سہولتیں مہیا کرنے کے سلسلے میں انتھک کام کیا ہے۔ ایوارڈ آف ایکسیلینس کے لئے گزشتہ 12 سے 24 ماہ کے دوران خصوصیت سے فیملی میڈیسن کے مختلف شعبوں ( جن میں مریضوں کی بہبود ، کمیونٹی کی خدمت ، ہسپتال اور صحت عامہ کے ادارے ، تعلیم و تحقیق ، تعلیمی نظم و ضبط سے متعلقہ دوسرے عناصر اور فیملی میڈیسن کا نظم و ضبط وغیرہ شامل ہیں ) میں کارہائے نمایاں کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اونٹاریو پارلیمنٹ میں سابق وزیر صحت اور موجودہ قائد حزب اختلاف نے ڈاکٹر عنبرین کی کامیابیوں کا پارلیمنٹ میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 150 سالہ تاریخ میں وہ پہلی مسلمان ، پہلی پاکستانی نژاد خاتون اور میرے نزدیک پہلی کم عمر ترین ڈاکٹر ہیں جنہیں کونسل کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ذیل میں ڈاکٹر شازیہ عنبرین کی صرف چند اہم کامیابیوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔
۱۔ ڈاکٹر شازیہ عنبرین ایک فیملی فزیشن اور سٹیونسن میموریل ہسپتال ( ایس ایم ایچ ) ، ایلسٹن میں جی پی اینستھیٹسٹ ، فیملی میڈیسن شعبہ کی سربراہ اور پروفیشنل سٹاف ایسو سی ایشن ( پی ایس اے ) کی صدر ہیں۲۔ 2 اگست 2015 کو آپ کو سٹیونسن میموریل کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔
۳۔ جولائی 2016 میں آپ کو او سی پی ایف ایوارڈ دیا گیا۔
۴۔ فروری 2017 میں آپ کو انتہائی محترم اور اعلیٰ شہرت رکھنے والے سی پی ایس او کونسل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کالج کے صدر ڈاکٹر ڈیوڈ روسیل نے کہا کہ ڈاکٹر عنبرین کے مریضوں کے ساتھ مخلصانہ اور ہمدردانہ تعلق ، کمیونٹی میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنا نے کے لئے ان کی تگ و دو وہ کارہائے نمایاں ہیں جو انہیں ایک مثالی معالج کے طور پر ممتاز کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کونسل کی طرف سے یہ ایوارڈ ان کی انہی صلاحیتوں اور کاوشوں کا اعتراف ہے۔
ایس ایم ایچ کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جوڈی لیواک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عنبرین ہمارے ہائی کوالٹی ہیلتھ کیئر , جس کا مرکز توجہ مریض ہو , کے مشن کے ساتھ نہایت مخلص ہیں۔ ان کی لیڈرشپ کوالٹی ، پیشہ وارانہ قابلیت ور ان کی نظر میں مریض کی ترجیحی حیثیت ان کی وہ خوبیاں ہیں جن کے باعث وہ میرے لئے لائق صد احترام ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں اور اس کے لئے ہم ان کے مشکور و ممنون ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان سے زیادہ اس ایوارڈ کا مستحق اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔
کالج کے سابق صدر اور او بی ، گائنی سرجن ڈاکٹر رچرڈ سمز نے کہا کہ اپنے 36 سالہ پروفیشنل کیریئر میں میں ان جیسی ہمہ جہت فزیشن سے نہیں ملا۔ وہ کام کے دوران دوسروں کے ساتھ بہترین تعلقات رکھنے والی اور اپنے کولیگز ، نرسنگ سٹاف اور مریضوں سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے والی بہترین شریک کار ہیں۔ اور ہمہ وقت صحت کی بہترین سہولتیں مہیا کرنے میں سرگرم رہتی ہیں

loading...