اشاعت کے باوقار 30 سال

پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد

پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد

آج (منگل کے دن ) 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں عام خیال کے مطابق کیلگری کی دونوں سیٹیں کنزرویٹو پارٹی کے پاس جب کہ مانٹریال ، اوٹاوا اور مارخم اور شمالی ٹورانٹو کی سیٹیں لبرلز کے پاس ہی رہیں گی۔ اوٹاوا وینیئر کے 255 میں سے 105 پولنگ سٹیشنوں سے موصول شدہ نتائج کے مطابق مونا فورتھر کو 51 فی صد ووٹوں کے ساتھ سبقت حاصل ہے۔ جب کہ این ڈی پی کی امیدوار ایمیلی ٹمن 30 فی صد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کیلگرے ہیریٹیج حلقے میں 204 میں سے 60 پولنگ سٹیشنوں سے آمدہ نتایج کے مطابق کنزرویٹو امیدوار باب بینزن کو 70 فی صد سے زیادہ ووٹوں سے سبقت حاصل ہے۔ سینٹ لارن کے حلقے میں 182 میں سے 55 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق لبرل امیدوار عمانویلا لومبروپولس 56 فی صد وو ٹوں سے آگے ہیں اور کنزرویٹو امیدوار جمی یو 22 فی صد ووٹوں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ کیلگری مڈ ناپور میں 230 میں سے 75 پالنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق کنزرویٹو امیدوار سٹیفنی کوسی 77 فیصد ووٹ حاصل کر چکی ہیں جب کہ لبرل امیدوار ہیلے براؤن نے 17 فی صد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ مارخم تھارن ہل میں لبرل امیدوار میری انگ کی کامیابی متوقع ہے جنہوں نے 189 میں سے 145 پولنگ سٹیشنوں کے 52 فی صد ووٹ حاصل کر لئے ہیں جبکے دوسرے نمبر پر رنگوان پرانچوتھی نے 37 فی صد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

loading...