اشاعت کے باوقار 30 سال

کوکو ہالا ہائی وے کئی گھنٹے بند رہی

کوکو ہالا ہائی وے کئی گھنٹے بند رہی

اتوار کے روز گاڑیوں کے ٹکرا جانے کے باعث کوکوہالا ہائی وے کئی گھنٹے تک بند رہی۔ میرٹ ( بی سی ) سے جنوب مغرب میں 15 کلو میٹر کے فاصلے پر ہونے والے اس حادثے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ، جن کو طبی امدا د کے لئے مختلف ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا۔ سہ پہر سے شام میں کافی دیر تک برف باری میں گاڑیاں جام میں پھنسی رہیں۔ اتوار کو سارا دن کوکو ہالا ہائی وے پر وقفے وقفے سے برف باری ہوتی رہی۔ ہوپ اور میرٹ کے درمیان تو کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کو ٹائر چین استعمال کرنی پڑیں۔

loading...