اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بومبر ڈیئر کے چیئرمین کی تنخواہ میں اضافہ قبول کرنے سے معذرت

بومبر ڈیئر کے چیئرمین کی تنخواہ میں اضافہ قبول کرنے سے معذرت

بومبرڈےئر کے اپنے 5 اعلیٰ افسروں کی مراعات میں غیر معمولی اضافے پر نکتہ چینی اور احتجاج پر کمپنی کے ایگزیکٹو پریذیڈنٹ پیئر بودووان نے کمپنی سے اپنی مراعات کو 2015 کی سطح پر ہی رکھنے کی درخواست کر دی۔ ان کی مراعات 2015 میں 3.85 ملین امریکن ڈالر کے مقابلہ میں 2016 میں 5.25 ملین امریکن ڈالر کر دی گئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو کمپنی کے اعلیٰ افسران کو علم ہوا تھا کہ ان کی مراعاست میں 50 فی صد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کے دن کیوبیک کے سینیئر وزیروں نے بومبرڈیئر کو توجہ دلائی تھی کہ انہیں احساس ہونا چاہئے کہ اعلیٰ افسروں کی مراعات میں یہ گراں قدر اضافہ عام لوگوں اور منتخب نمائندوں کے لئے کس قدر صدمے کا باعث بنا ہے ، خاص طور پر اس صورت میں کہ کمپنی سبسڈی کی مد میں حکومت سے لاکھوں ڈالر وصول کرتی ہے۔

loading...