اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹرک کے ٹول باکس نے ڈرائیور کو بچا لیا

ٹرک کے ٹول باکس نے ڈرائیور کو بچا لیا

ڈیلٹا ، برٹش کولمبیا میں ہائی وے 17 پر جاتا ہوا ٹرک جمعرات کے روز ایک ٹکر کے نتیجے میں ریلنگ توڑ کر نیچے ریل کی پٹری پر جا گرتا مگر اس ٹرک کی نیچے کی طرف بنا ہوا ٹول باکس سڑک کے کنارے کے ساتھ اڑ گیا اور یوں ٹرک بجائے نیچے گرنے کے ہوا میں لہرا کر رہ گیا۔ اگرچہ ڈرائیور کو کوئی خاص چوٹ نہ آئی تھی مگر اس حالت میں اس کا باہر نکلنا بہت مشکل تھا۔ اسے تقریباً 15 منٹ تک اسی حالت میں رہنا پڑا تا آنکہ ریسکیو کے عملے نے آ کر اسے اس عجیب و غریب صورت حال سے نکالا۔ ڈیلٹا پولیس کے ترجما ن شرلین بروکس نے بتایا کہ ٹرک ٹینری روڈ سے آگے مغرب کی طرف جا رہا تھا کہ ایک منی ٹرک کے ساتھ ٹکر کے نتیجہ میں وہ ریلینگ توڑتا ہوا سڑک سے باہر نکل گیا۔ وہ 70 ، 80 فٹ نیچے ریلوے کی پٹری پر جا گرتا مگر ٹرک کی نچلی سطح کے ساتھ بنا ہوا ٹول باکس سڑک کے کنارے سے اڑ گیا اور وہ نیچے گرنے سے بچ گیا۔ ڈرائیور کو نکال کر ہسپتال بھیجا گیا مگر وہ اپنے پاؤں پر چل کے ہسپتال کے اندر گیا۔ مغرب کی سمت جانے والی تمام لینز شام 5 بجے تک کلیئر کر دی گئیں اور عارضی ریلنگ بھی لگا دی گئی۔

loading...