اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

طاہر القادری کی طبیعت ناساز، کینیڈا کے ہسپتال میں داخل

طاہر القادری کی طبیعت ناساز، کینیڈا کے ہسپتال میں داخل

ٹورنٹو: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ اور تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری کو آنتوں کی تکلیف کے باعث کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے ایک ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ عوامی تحریک کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی حالت بہتر ہے تاہم انھیں علاج کی غرض سے چند دن ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک کا ہارٹ اور بلڈ پریشر کے حوالے سے علاج پہلے سے جاری ہے۔ مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مزید ٹیسٹ ہو رہے ہیں جن کی رپورٹ آئندہ 10 گھنٹوں بعد موصول ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری 2005 سے کینیڈا میں مقیم ہیں، جن کے پاس وہاں کی شہریت بھی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اوائل عمر ہی سے انقلابی رجحانات کے حامی ہیں، جون 2014 میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے کارکنان کی ہلاکت کے بعد انھوں نے حکومت کے خلاف تحریک چلائی اور بعدازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اسلام آباد دھرنے میں بھی شرکت کی تھی۔

Pakistan was made public (PAT) chief and movement to a hospital in Toronto, Canada's capital due to the discomfort of intestinal Dr Tahir-ul-founder. Pat is a state of Qadri was released by the spokesman, said in a press release, but they treatmentPak
loading...