اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

برازیل کی گوشت مہیا کرنے والی کمپنیوں پر پابندی

برازیل کی گوشت مہیا کرنے والی کمپنیوں پر پابندی

کینیڈا کی حکومت نے برازیل کی گوشت مہیا کرنے والی دو کمپنیوں سے گوشت کی درآمد معطل کر دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ متعلقہ افسران کی آنکھوں پر رشوت کی پٹی باندھ کر ملک میں غیر معیاری اور مضر صحت گوشت مہیا کیا جا رہا ہے۔ اس ہفتے کینیڈا کی فوڈ انسپیکشن ایجنسی کے اعلامیہ کے مطابق گائے اور مرغی کا گوشت مہیا کرنے والی برازیل کی دو بڑی کمپنیوں جے بی ایس اور بی آر ایف کی مصنوعات کی دراآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ارجنٹائن ، چلی ، میکسیکو ، جاپان اور یوروپین یونین نے بھی مذکورہ کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سکینڈل کا چند روز ہوئے انکشاف ہوا تھا۔ برازیل پولیس کی دو سال تک چھان بین کے بعد متذکرہ کمپنیوں کی پریکٹس اور مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانی ، سستے نشاستہ اور کیمیکلز کی مدد سے زائد المیعاد گوشت کی رنگت کو بحال کر کے اور اس کی بو دور کر کے اس کو صحت مند گوشت میں ملا دیا جاتا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے الزامات کی تردید کی ہے۔ برازیل کے اہل سیاست اس معاملے کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے جب کہ برازیل کے صدر مچل تیمر کے بقول خواہ مخواہ کا ہنگامہ کھڑا کیا گیا ہے۔

loading...