اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

روڈیکا ریڈیٹا کی اپنی سزا کے خلاف اپیل

روڈیکا ریڈیٹا کی اپنی سزا کے خلاف اپیل

فروری میں جسٹس کیرن ہارنر نے کیلگری کی خاتون روڈیکا ریڈیٹا اور اس کے شوہر ایمل کو اپنے 15 سالہ ذیابیطس کے مریض بیٹے کو علاج سے محروم رکھ کر اس کی موت کا باعث بننے کے الزام میں قتل عمد کا مرتکب گردان کر اسے عمر قید کی سزا سنائی اور انہیں 25 سال تک پیرول کی کوئی رعایت نہ دینے کا حکم سنایا تھا۔ اب روڈیٹا نے دو نکات کی بناء پر اس سزا کے خلاف البرٹا کی ایک عدالت میں اپیل کی ہے۔ پہلا نکتہ یہ کہ فیصلہ سناتے وقت جج کی آنکھوں میں آنسو تھے، جس کا مطلب یہ ہے کہ جج نے جذبات میں آ کر تعصب اور جانبداری سے کام لیا ہے۔ دوسرے اس کے حقیقت پر مبنی دلائل کو غیر معقول کہنا بھی جانب داری کے زمرے میں آتا ہے۔

loading...