اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

یونیورسٹی آف واٹرلو کے طالب علم کی ہوسٹل میں موت

یونیورسٹی آف واٹرلو کے طالب علم کی ہوسٹل میں موت

واٹرلو ریجن کی پولیس یونیورسٹی آف واٹرلو کی سی گرام ڈرائیو پر واقع یونیورسٹی کی رہائشی عمارت ، یو ڈبلیو پیلس میں پیر کے روز ایک 19 سالہ طالب علم کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یونیورسٹی آف واٹرلو کے ڈائرکٹر میڈیا ریلیشنز میتھیو گرانٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے سب لوگ سوگ کی کیفیت میں ہیں اور ہم متوفی طالب علم کے اہل خانہ اور دوستوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یونیورسٹی میں کسی طالب علم کی موت کا اس سال کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ایک 18 سالہ بچی مشترکہ رہائشی کمرے میں مردہ پائی گئی تھی۔ یونیورسٹی کے امور طلبا کے انچارج کرس ریڈ کا کہنا تھا کہ ہم متذکرہ طالب علم کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔ ابھی تک طالب علم کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

loading...