اشاعت کے باوقار 30 سال

خوراک اور دیگر اشیائے صرف لے کر ایک ٹرین چرچل پہنچ گئی

خوراک اور دیگر اشیائے صرف لے کر ایک ٹرین چرچل پہنچ گئی

دو بڑے برفانی طوفانوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تعطل کے باعث چرچل میں کھانے پینے کی اشیاء معدوم ہو گئی تھیں تاہم تین ہفتے کے تعطل کے بعد پیر کی شام کھانے پینے کا سامان اور دوسری اشیائے صرف لے کر پہلی ٹرین چرچل پہنچ گئی۔ چرچل کے ڈپٹی میئر شین ہچنز کے مطابق ٹرین شام کے وقت پہنچی تھی تاہم ناردرن سٹور اضافی وقت کے لئے کھلا رہا تاکہ لوگ سہولت سے اپنی ضرورت کی اشیاء خرید سکیں۔ چرچل کو آنے والی ریلوے لائن کی مالک کمپنی اومنی ٹریکس نے پٹری کو صاف کیا اور پیر کی دوپہر کو مینی ٹوبا کے شہر گیلام ، جو چرچل کے جنوب مشرق میں 270 میل کے فاصلے پر واقع ہے ، سے ٹرین سامان لے کر روانہ ہوئی۔ ہچنز کا کہنا تھا کہ اگرچہ چرچل کے لوگ برفانی طوفانوں کے عادی ہیں مگر دو ہفتوں میں دو شدید طافانوں نے بحرانی صورت حال پیدا کر دی ۔ اور سٹور میں بریڈ اور دودھ بالکل ختم ہو گیا اور گوشت کی مصنوعات کی شدید قلت ہو گئی۔ عام طور پر ہفتے میں ایک مرتبہ ٹرین سامان لے کر آتی ہے مگر اوپر تلے دو شدید طوفانوں کے باعث یکم مارچ کے بعد کوئی ٹرین نہ آ سکی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہوائی جہاز کے ذریعہ بھی مزید سامان کی آمد بدھ کے روز متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ٹرین کی آمد جمعہ کے روز متوقع ہے۔

loading...