اشاعت کے باوقار 30 سال

نیب میگا اسکینڈل میں شریف خاندان پر ہاتھ نہیں ڈالے گا

نیب میگا اسکینڈل میں شریف خاندان پر ہاتھ نہیں ڈالے گا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ نیب میگا اسکینڈل میں شریف خاندان پر ہاتھ نہیں ڈالے گا، شریف خاندان نے قرضے معاف کرائے۔ پیر کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے قرضے معاف کرائے، نیب میگا سکینڈل میں شریف خاندان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا، میگا سکینڈل پر کوئی کارروا نہیں ہو گی، رانا مشہود کے خلاف کرپشن الزامات پر کچھ نہیں ہوا۔ رانا مشہود پنجاب حکومت کی چھتری تلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کے معاملے میں نیب نے پبلک شو کیا، عجیب منطق ہے کہ بیرون ملک شخصیت کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ نوید قمر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا افسر نیشل بینک کا صدر نہیں بن سکتا۔ آڈیٹر جنرل کے اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا اور سعید احمد کو نیشل بینک کا صدر بنا دیا گیا۔

loading...