اشاعت کے باوقار 30 سال

ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے کوسٹل کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے کوسٹل کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی: ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کوسٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب آج پی این ایس اقبال میں منعقد ہوئی۔ بحیثیت کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم ساحلی پٹی اور کریکس ایریا میں قائم پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور تنصیبات کے انچارج ہوں گے۔ علاوہ ازیں وہ پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ اور پاک میرینز کے بھی سربراہ ہوں گے۔ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ریئر ایڈمرل عبدالعلیم کمانڈ اینڈ اسٹاف اپوائنٹمنٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ بین الاقوامی کاونٹر پائیریسی ٹاسک فورس 151 کی کمان کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے ڈسٹرائر سکواڈرن، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کی کمان کر چکے ہیں۔ آپ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پروجیکٹس)، پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ اور فلیگ آفسر سی ٹرینگ جیسی اہم خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔ آپ پی این وار کالج، نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول وار کالج امریکہ سے گریجویٹ ہیں۔ ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں رئیر ایڈمرل عبدالعلیم کو ہلال امتیاز(ملٹری ) سے نوازا گیا۔ نئی قیادت سنبھالنے کے بعد نو منتخب کمانڈر کوسٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور زیر انتظام یونٹس کے کمانڈنگ افسروں سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔