اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ملک کی پہلی فیری سروس کا لائسنس پی این ایس سی کو جاری

ملک کی پہلی فیری سروس کا لائسنس پی این ایس سی کو جاری

کراچی: وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سینٹر میر حاصل خان بزنجو نے فیری سروس کا پہلا لائسنس پی این ایس سی کو جاری کر دیا ہے۔ پیر کے روز ڈائریکٹر جنرل جہاز رانی و بندرگاہ اسد رفیع چاندنہ کی موجودگی میں وفاقی وزیر نے پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الہی کو پہلا فیری کروز سروس لائسنس جاری کیا۔ اس لائسنس کا اطلاق اندرون و بیرون ملک دونوں کے لئے ہو گا اور اس سے شپنگ سیکٹر کے فروغ کے لئے نئی راہیں کھلیں گی۔ وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سینٹر میر حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی پہلی کروز سروس سے مسافر اندرون ملک اور بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔