اشاعت کے باوقار 30 سال

چیلنج کرتا ہوں پنجاب میں تمام میگا پروجیکٹ کرپشن سے پاک ہیں

چیلنج کرتا ہوں پنجاب میں تمام میگا پروجیکٹ کرپشن سے پاک ہیں

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کی غضب کہانیاں ہو گی تو نیب انکوائری کرے گا میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب میں تمام میگا پروجیکٹ کرپشن سے پاک ہیں اگر کسی کے پاس کرپشن کی کوئی کہانی ہے تو وہ درخواست نیب کو دے سکتا ہے نیب وہی انکوائری کرے گا جہاں کرپشن ہو گی گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب پنجاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو گرفتار نہیں کیا تھا بلکہ چیک کیا تھا آج وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ ہائیکورٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو چیئرمین نیب کے خلاف اعتراض نہیں کرنا چاہیے ان کی تعیناتی وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاق رائے عمل میں آئی انہوں نے کہا کہ نیب ایک آئینی طور پر خود مختار ادارہ ہے پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں جتنی گھٹیاں انداز میں کرپشن کی گئی وہ سب کے سامنے ہے ان کا رویہ اداروں کو آپس میں لڑنے کا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو سرکاری فنڈز میں خورد برد کرنے کی تحقیقات کا اختیار ہے نیب نجی لین دین پر تحقیقات نہیں کر سکتی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے حوالے سے کیسٹ سرکاری کرپشن سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ نجی معاملہ ہے۔

loading...