اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کرشمہ تنا بھی شامل

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کرشمہ تنا بھی شامل

ممبئی: اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی کاسٹ میں اداکارہ کرشمہ تنا کو بھی شامل کر لیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کاسٹ میںسونم کپور، منیشا کوئرالہ، انوشکا شرما اور دیا مرزا کو لئے جانے کے بعد کرشمہ تنا کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ کرشمہ تنا نے اپنے حصے کے کام کی عکسبندی شروع کروا دی ہے جو تین روز جاری رہے گی اس میں ان کا کردار کیمیو ہے جو سنجے کی نوجوانی کے دنوں سے وابستہ ہے۔ ان کے مقابل رنبیر ہوں گے جو فلم میں جوان سنجو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں مادھوری کا کردار سونم کپور ادا کریں گی جن کے ساتھ سنجے کا کبھی دھواں دھار رومانس رہا تھا۔ سنجے کی ماں نرگس دت کا کردار منیشا کوئرالہ اور سنجے کی موجودہ بیوی منیاتا کا کردار اداکارہ دیا مرزا ادا کریں گی، اداکارہ انوشکا فلم میں صحافی ہیں۔

The actor was included in the movie's cast Kareena stem Dutt's life. After the Indian media, the actor of the movie Cast life mynsunm Kapoor, Manisha Koirala, Anushka Sharma and Mirza was added to Charisma News. Charisma News was the work of its partsThe