اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ٹرمپ اور روس کے روابط پر انٹیلیجنس سربراہان شواہد دیں گے

ٹرمپ اور روس کے روابط پر انٹیلیجنس سربراہان شواہد دیں گے

نیویارک: امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سربراہان روس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے درمیان ممکنہ روابط کے بارے میں کانگریس کے سامنے شواہد پیش کریں گے۔ معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کا بھی جواب دیں گے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سابق صدر براک اوباما نے ان کے کالز کی ریکارڈنگ کرائی تھی۔ ایف بی آئی کے ڈائرکٹر جیمز کومی اور این ایس اے کے ایڈمیرل مائک راجرس کانگریس کی انٹیلیجنس کمیٹی کی سماعت کے دوران کھلے عام اپنا موقف رکھیں گے۔ خیال رہے کہ یہ 'اوپن ہیئرنگ' شاذ و نادر واقعات میں شامل ہوتی ہے۔ روس انتخابات کو متاثر کرنے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے جبکہ مسٹر ٹرمپ نے جانچ کو 'مکمل وچ ہنٹ' قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ رواں سال جنوری میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ کریملین کے حمایت یافتہ ہیکرز نے سینیئر ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ای میلز تک رسائی حاصل کر لی تھی اور بعض شرمسار کرنے والے میلز کو جاری کر دیا تھا تاکہ مسٹر ٹرمپ کی مسز کلنٹن کو شکست دینے مدد ہو۔