اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جاپان کی سرکاری کرنسی ین

آسٹریلوی پارلیمان کے فون نمبرز غلطی سے آن لائن ہو گئے

آسٹریلوی پارلیمان کے فون نمبرز غلطی سے آن لائن ہو گئے

سڈنی: آسٹریلیا کے بہت سے سیاستدانوں اور ان کے سٹاف کے ذاتی فون نمبرز غلطی سے انٹرنیٹ پر شائع ہو گئے ہیں۔ معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیر اعظم کے نمبر تین ماہ سے زائد عرصے تک ایک سرکاری ویب سائٹ پر نظر آتے رہے۔ یہ تفصیل اس وقت تک نہیں دیکھی جا سکتی تھی جب تک کہ اس پر کرسر نہ لایا جائے یا پھر اسے کاپی کر کے کہیں پیسٹ کر کے نہ دیکھا جائے۔ بہر حال وزیر اعظم میلکم ٹرنبل اور بعض دوسرے اہم ارکان پارلیمان اس بھول یا غلطی سے غیر متاثر رہے۔ لیکن آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما بل شارٹن اور سابق وزیر اعظم جولیا گیلارڈ، جان ہووارڈ اور پال کیٹنگ وغیرہ اس غلطی سے ضرور متاثر ہوئے ہیں۔ پارلیمانی سروس کے شعبے (ڈی پی ایس) کی ویب سائٹ سے اب ان معلومات کو ہٹا لیا گیا ہے۔