اشاعت کے باوقار 30 سال

پیرْو میں ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں، کم از کم 75 افراد ہلاک

پیرْو میں ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں، کم از کم 75 افراد ہلاک

لیما: لاطینی امریکی ملک پیرْو میں موسمیاتی مظہر ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملک کے قدرتی آفات سے تحفظ کے قومی مرکز کے مطابق وہاں رواں سال کے آغاز سے اب تک سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم پچھتر افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ خطرہ ہے کہ مزید کئی ملین شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی منقطع ہو سکتی ہے۔ پیْرو کے شمالی علاقے اور دارالحکومت لِیما سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ پیرْو کے صدر پیدرو پابلو نے تعمیرِ نو کے لیے کروڑوں ڈالر کی امدادی رقوم کا اعلان کیا ہے۔

loading...