اشاعت کے باوقار 30 سال

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

کراچی: کاروبای ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 48400 پوائنٹس سے بڑھ کر 48600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 33 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا اغاز مثبت زون میں ہوا، توانائی، اسٹیل، بینکنگ، ریفائنری اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں خریداری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48500،48600 اور 48700 پوائنٹس کی 3 نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں دباؤ کے باعث انڈیکس 48700 پوائنٹس کی بالائی حد سے گر گیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 288.30 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 48409.35 پوائنٹس سے بڑھ کر 48697.65 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 155 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26111.29 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32707.78 پوائنٹس سے بڑھ کر 32865.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 33 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ 22 ہزار 616 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 95 کھرب 31 ارب 65 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار 446 روپے سے بڑھ کر 95 کھرب 65 ارب 51 کروڑ 22 لاکھ 83 ہزار 62 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز 13 کروڑ 47 لاکھ 48 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 6 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ کو 21 کروڑ 28 لاکھ 66 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 16 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر 391 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 233 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 146 میں کمی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 1 کروڑ 23 لاکھ، عائشہ اسٹیل مل 1 کروڑ 3 لاکھ، بینک آف پنجاب 92 لاکھ 81 ہزار، دوست اسٹیلز لمیٹڈ 76 لاکھ 39 ہزار اور پاک ریفائینری 62 لاکھ 43 ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں 129.85 روپے اور باٹا پاک کے بھاؤ میں 110 روپے کا اضافہ جبکہ فلپس مورس پاک کے بھاؤ میں 117.83 روپے اور رفحان میظ کے بھاؤ میں 50 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔