اشاعت کے باوقار 30 سال

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان کی ورچوئل ریئلٹی فلم

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان کی ورچوئل ریئلٹی فلم

لندن: چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان، خلا باز بز آلڈرن نے ایک ورچوئل ریئلٹی فلم جاری کی ہے جس میں انہوں نے مریخ پر انسانوں کی رہائش بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سائکلنگ پاتھ ویز ٹو مارز نامی یہ فلم صرف دس منٹ کی ہے اور اس میں بز آلڈرن ایک ہولوگرام کی شکل میں اپنی کہانی اور منصوبے سنا رہے ہیں۔ بز آلڈرن کے منصوبے میں مریخ جانے والے لوگوں کے لیے زمین اور مریخ کے چاندوں کو بطور سٹاپ ستعمال کیا جائے گا۔ زمین سے مریخ کا سفر چھ ماہ کی مدت کا ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ اس فلم کی وجہ سے مختلف حکومتوں کی توجہ مریخ کے سفر کے بارے میں مشترکہ پلان بنانے پر مرکوز ہو سکے گی۔انھوں نے کمپنی سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی جانب سے خلائی سفر میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قیادت حکومتوں کو کرنی چاہیے نہ کہ کمپنیوں کو۔بز آلڈرن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریخ پر ابتدائی طور پر سفر کرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Aldrin told BBC that his idea of the film was to encourage governments to focus on a single plan, instead of multiple private companies ...Aldrin told BBC that his idea of the film was to encourage governments to focus on a single plan, instead of multipl
loading...