اشاعت کے باوقار 30 سال

گھانا کی آبشار پر درخت گرنے سے 20 افراد ہلاک

گھانا کی آبشار پر درخت گرنے سے 20 افراد ہلاک

افریقی ملک گھانا میں کنٹامپو کی معروف آبشار میں ایک بڑے درخت کے گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ناگہانی صورت حال سے نمٹنے والے شعبے کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ طوفان میں جب یہ عجیب حادثہ رونما ہوا اس وقت یہ لوگ وہاں تیراکی کر رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ بظاہر پیڑ طوفان کے سبب گرا تھا۔ گھانا کی قومی فائر سروس کے ترجمان پرنس بلی انیگلیٹ نے کہا کہ یہ حادثہ برونگ اہافو علاقے میں کنٹامپو آبشار میں ہوا۔ پولیس اور فائر سروس کی مشترکہ ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے تاکہ درخت میں پھنسے لوگوں کو بچایا جا سکے۔ گھانا کی میڈیا سٹار نیوز کو ایک عینی شاہد نے بتایا کہ 'بارش کے شروع ہوتے ہی اونچائی پر کھڑا ایک بڑا سا درخت گر گیا جس کی زد میں خوشیاں مناتے لوگ آ گئے۔ ’مرنے والوں میں زیادہ تر وینچی سینیئر ہائی سکول کے طلبہ تھے۔ جبکہ ان میں سے بعض سیاح بھی تھے۔ ہم لوگ شاخوں کو آڑے سے کاٹ کر درخت میں پھنسے باقی لوگوں کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔‘ فائر سروس کے ترجمان نے عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 18 طلبہ جائے حادثے پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو دوسرے نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ انھوں نے بتایا کہ 11 افراد کا علاج جاری ہے جن میں سے ایک سکول انتظامیہ کا انچارج ہے جو کہ ٹرپ کو لے کر وہاں پہنچا تھا۔ بعض اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد 20 سے زیادہ بتائی جا رہی ہے اور ان کا کنٹامپو میونسپل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ گھانا کی وزیر سیاحت کیتھرن ابیلما افیکو نے ایک بیان میں کہا: 'ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہیں۔'

At least 18 people, mainly high school students, have died after a large tree fell on them at a popular waterfall spot in Kintampo, Ghana, police ...At least 18 people, mainly high school students, have died after a large tree fell on them at a popular wa
loading...