اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

بھارت کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھارت کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی کے پار معاشی سرگرمیوں سے بڑا فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایل او سی پر مزید راستے کھولے جائیں۔ دلی میں تقریب سے خطاب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت ایل او سی کے پار معاشی سرگرمیوں سے بڑا فائدہ اٹھا سکتا ہے، ہمیں جھڑپوں سے آگے جانا چاہیے، ایل او سی پر مزید راستے کھولے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے پار تعاون سے سیاسی استحکام آئے گا، جموں سیالکوٹ کا تاریخی روٹ بھی کھولا جانا چاہیے۔