اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

برطانوی تاریخ میں سب سے کم عمر حاملہ لڑکی

برطانوی تاریخ میں سب سے کم عمر حاملہ لڑکی

لندن: برطانیہ میں 11 سالہ لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے جسے برطانوی تاریخ میں سب سے کم عمر حاملہ لڑکی قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانوی تاریخ میں پہلی بار 11 سالہ لڑکی حاملہ ہو گئی ہے جو جلد بچے کی ماں بھی بننے والی ہے، بچے کی پیدائش کے بعد لڑکی کو کم عمر ترین ماں بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو جائے گا۔ قانونی مسائل کے باعث بچی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جب کہ لڑکے کے بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ 3 سال قبل بھی برطانیہ میں 12 سالہ لڑکی اور 13 سالہ لڑکے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو پرائمری اسکول میں زیر تعلیم تھے جنہیں کم عمر ترین والدین ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔