اشاعت کے باوقار 30 سال

سابق فاسٹ باؤلر محمد زاہد عمر اکمل کے رویے سے مایوس

 سابق فاسٹ باؤلر محمد زاہد عمر اکمل کے رویے سے مایوس

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد زاہد نے قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل پر وقت ضائع کیے بغیر کسی مستحق کھلاڑی کو موقع دینے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں محمد زاہد کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ عمر اکمل کوئی ایسا کھلاڑی نہیں کہ جس کا ہم متبادل نہ لا سکیں۔ سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وہ کوئی اہم کھلاڑی نہیں ہے اور کئی برسوں سے ٹیم میں ہیں اس لیے ہمیں اس کے متبادل کے طور پر ضرور غور کرنا ہو گا۔ عمر اکمل کے رویے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں فٹنس اور اس سے قبل ڈسپلن مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔ محمد زاہد نے عمر اکمل کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نظر نہیں آتا کہ کسی صورت ان کے رویے اور صورت حال میں بہتری ہو سکتی ہے تو پھر ہم وقت کیوں ضائع کر رہے ہیں۔

loading...