اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

اے ٹی ایم سے ڈیٹا چوری کرنیوالے دو چینی شہری گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر جدید ترین ڈیوائسز کی مدد سے ڈیٹا چوری کر کے پاکستانی شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں 2 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے کی جانب سے متعدد چینی شہریوں کو اس الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ایک ٹیم نے بینک الحبیب کی شکایت پر ہفتہ وار تعطیل اور کام کے اوقات کے بعد شہر کی مختلف اے ٹی ایم مشینوں پر ڈیوائسز نصب کر کے کھاتہ داروں کا ڈیٹا چوری کرنے والے 2 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی بینک کے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے جس نام زونگ زیامنگ بتایا جاتا ہے جبکہ گروہ کا ایک اور کارندہ زونگ زیان کان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ نجی بینک اور ایف آئی اے کی ٹیم نے دونوں چینی باشندوں کے قبضے سے اے ٹی ایم مشین پر نصب کی جانے والی جدید ترین ڈیوائسز اور مختلف بینکوں سے چوری کیا جانے والا کھاتہ داروں کابڑی تعداد میں ڈیٹا بھی برآمد کیا ہے، گروہ کے ارکان عمومی طور پر کام کے اوقات ختم ہونے کے بعد یا ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر اپنی ڈیوائس نصب کر کے ڈیٹا چوری کرتے تھے اور بعد ازاں یہ ڈیٹا بیرون ملک بھیج دیا جاتا تھا جس کی مدد سے مختلف ملکوں سے پاکستانی شہریوں کے اکاونٹس سے رقوم نکالی جاتی تھیں تاہم ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Two Chinese nationals held over ATM fraud