اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

مارٹینا ہینگز کی جوڑی انڈین ویلز ڈبلز کی فاتح

سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہینگز اور تائیوانی کھلاڑی چن یانگ نے انڈین ویلز ویمنز ڈبلز کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کرلیا۔انڈین ویلز کے مینز ڈبلز کے فائنل میں امریکا کے راجیو رام اور جنوبی افریقہ کے راوین کلاسین نے چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔امریکا میں کھیلے گئے انڈین ویلز کے مقابلوں میں سنگلز کے فائنل میں آسٹریلین اوپن چمپیئن راجر فیڈرر اور ہم وطن واورینکا مد مقابل ہیں جبکہ خواتین کے فائنل میں بھی روسی کھلاڑی سویٹلانا کوزنیٹسوا اور ایلینا ویسنینا مدمقابل ہیں۔مارٹینا ہینگز اور تائیوانی کھلاڑی کی جوڑی نے کترینا سنیاکوا اور لوسی ہراڈیکا کو 7-6 اور 6-2 سے شکست دے دی۔خیال رہے کہ مارٹینا ہینگز نے کوارٹرفائنل میں اپنی سابق ساتھی کھلاڑی ہندوستان کی ثانیہ مرزا کی جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔مینز ڈبلز کے فائنل میں امریکا اور جنوبی افریقی کھلاڑی کی جوڑی نے برازیل کے مارسیلو میلو اور پولینڈ کے لوکاسز کبوٹ کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-4 اور 10-8 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کرلیا۔

Chan, Hingis win first doubles title