اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جاپان کی سرکاری کرنسی ین

ایشوریا رائے کے والد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

ایشوریا رائے کے والد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، بھارتی فلم انڈسٹری کی اہم ترین شخصیات اور اداکاروں کی بڑی تعداد کی شرکت، ایشوریا رائے اور خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار۔ بھارتی نجی چینل کے مطابق سابق مس ورلڈ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائےجو طویل علالت کے بعد ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں چل بسے تھے کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ کرشنا راج کی آخری رسومات میں بالی ووڈ کی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں امیتابھ بچن خاندان کے تمام افراد، انیل کپور، سنجے دت، رشی کپور، شاہ رخ خان، عامر خان، سنجے لیلیٰ بھنسالی، گولڈی بہل، کنال کپور، جے پی دتہ، اشوتوش گوارکر، منیش ملہوترا، صوفیہ چوہدری، سیمی اگروال، سونالی باندرے سمیت دیگر نے شرکت کی۔